Baseerat-e-Quran - Hud : 28
قَالَ یٰقَوْمِ اَرَءَیْتُمْ اِنْ كُنْتُ عَلٰى بَیِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّیْ وَ اٰتٰىنِیْ رَحْمَةً مِّنْ عِنْدِهٖ فَعُمِّیَتْ عَلَیْكُمْ١ؕ اَنُلْزِمُكُمُوْهَا وَ اَنْتُمْ لَهَا كٰرِهُوْنَ
قَالَ : اس نے کہا يٰقَوْمِ : اے میری قوم اَرَءَيْتُمْ : تم دیکھو تو اِنْ : اگر كُنْتُ : میں ہوں عَلٰي : پر بَيِّنَةٍ : واضح دلیل مِّنْ رَّبِّيْ : اپنے رب سے وَاٰتٰىنِيْ : اور اس نے دی مجھے رَحْمَةً : رحمت مِّنْ عِنْدِهٖ : اپنے پاس سے فَعُمِّيَتْ : وہ دکھائی نہیں دیتی عَلَيْكُمْ : تمہیں اَنُلْزِمُكُمُوْهَا : کیا ہم وہ تمہیں زبردستی منوائیں وَاَنْتُمْ : اور تم لَهَا : اس سے كٰرِهُوْنَ : بیزار ہو
(نوح (علیہ السلام) نے) کہا کہ اے میری قوم یہ بتائو کہ اگر میں اپنے رب کی طرف سے کھلی ہوئی شہادت پر قائم ہوں اور سا منے مجھے اپنے پاس سے رحمت سے نواز دیا ہے جو تمہیں نظر نہیں آتی تو آخر میرے پاس وہ کون سا ذریعہ ہے کہ جس بات کو تم ناگوار محسوس کرتے ہو پھر بھی تمہارے اوپو اس کو زبردستی تھوپ دوں۔
Top