آیت 1{ اَلْہٰٹکُمُ التَّکَاثُرُ۔ } ”تمہیں غافل کیے رکھا ہے بہتات کی طلب نے !“
التکاثر کے معنی مال جمع کرنے میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کے بھی ہیں اور مال و دولت کی کثرت پر فخر کرنے کے بھی۔
دولت انسان کے پاس چاہے جتنی بھی ہو اس کی طبیعت اس سے بھرتی نہیں اور وہ بدستور مزید حاصل کرنے کی تگ و دو میں لگا رہتا ہے۔