Bayan-ul-Quran - Yunus : 8
اُولٰٓئِكَ مَاْوٰىهُمُ النَّارُ بِمَا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ
اُولٰٓئِكَ : یہی لوگ مَاْوٰىھُمُ : ان کا ٹھکانہ النَّارُ : جہنم بِمَا : اس کا بدلہ جو كَانُوْا يَكْسِبُوْنَ : وہ کماتے تھے
ایسے لوگوں کا ٹھکانا ان کے اعمال کی وجہ سے دوزخ ہے۔ (ف 1) (8)
1۔ یہاں اولٰئک ماوھم النار میں کفار کا آخرت میں معذب ہونا بیان فرمایا ہے ایسے مضامین پر کفار تکذیب کی غرض سے کہا کرتے کہ ہم تو عذاب کو حق جب سمجھیں گے کہ ہم پر یہاں دنیا ہی میں نازل ہوجائے اور اس کے بعد عذاب نازل نہ ہونے سے تنبیہ عدم عذاب فی المعاد کا ہوسکتا تھا آگے اس کا جواب ارشاد ہوتا ہے۔
Top