Bayan-ul-Quran - Hud : 66
فَلَمَّا جَآءَ اَمْرُنَا نَجَّیْنَا صٰلِحًا وَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مَعَهٗ بِرَحْمَةٍ مِّنَّا وَ مِنْ خِزْیِ یَوْمِئِذٍ١ؕ اِنَّ رَبَّكَ هُوَ الْقَوِیُّ الْعَزِیْزُ
فَلَمَّا : پھر جب جَآءَ : آیا اَمْرُنَا : ہمارا حکم نَجَّيْنَا : ہم نے بچالیا صٰلِحًا : صالح وَّالَّذِيْنَ : اور وہ لوگ جو اٰمَنُوْا : ایمان لائے مَعَهٗ : اس کے ساتھ بِرَحْمَةٍ مِّنَّا : اپنی رحمت سے وَ : اور مِنْ خِزْيِ : رسوائی سے يَوْمِئِذٍ : اس دن کی اِنَّ : بیشک رَبَّكَ : تمہارا رب هُوَ : وہ الْقَوِيُّ : قوی الْعَزِيْزُ : غالب
سو جب ہمارا حکم (عذاب کے لیے) آپہنچا ہم نے صالح (علیہ السلام) کو اور جو ان کے اہل ایمان تھے ان کو اپنی عنایت سے (اس عذاب سے) بچا لیا اور اس دن کی بڑی رسوائی سے بچا لیا بیشک آپ کا رب ہی بڑی قوت والا غلبہ والا ہے۔۔ (ف 4) (66)
4۔ جس کو چاہے سزا دے جس کو چاہے بچالے۔
Top