Bayan-ul-Quran - Al-Hajj : 76
یَعْلَمُ مَا بَیْنَ اَیْدِیْهِمْ وَ مَا خَلْفَهُمْ١ؕ وَ اِلَى اللّٰهِ تُرْجَعُ الْاُمُوْرُ
يَعْلَمُ : وہ جانتا ہے مَا : جو بَيْنَ اَيْدِيْهِمْ : ان کے ہاتھوں کے درمیان ( آگے) وَمَا : اور جو خَلْفَهُمْ : ان کے پیچھے وَ : اور اِلَى اللّٰهِ : اللہ کی طرف تُرْجَعُ : لوٹناّ (بازگشت) الْاُمُوْرُ : سارے کام
(یعنی) وہ ان (سب فرشتوں اور آدمیوں) کی آئندہ اور گذشتہ حالتوں کو (خوب) جانتا ہے (ف 3) اور تمام کاموں کا مدار اللہ تعالیٰ ہی پر ہے (یعنی وہ مالک مستقل بالذات ہے) ۔
3۔ غرض سب احوال مسموعہ و مبصرہ اس کو معلوم ہیں، ان میں بعض کا حال مقتضی اس اصطفاء کا ہوگیا۔
Top