Bayan-ul-Quran - An-Naml : 73
وَ اِنَّ رَبَّكَ لَذُوْ فَضْلٍ عَلَى النَّاسِ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا یَشْكُرُوْنَ
وَاِنَّ : اور بیشک رَبَّكَ : تمہارا رب لَذُوْ فَضْلٍ : البتہ فضل والا عَلَي النَّاسِ : لوگوں پر وَلٰكِنَّ : اور لیکن اَكْثَرَهُمْ : ان کے اکثر لَا يَشْكُرُوْنَ : شکر نہیں کرتے
اور (اب تلک جو دیر ہو رہی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ) آپ کا رب تو لوگوں پر (اپنا) بڑا فضل رکھتا ہے (ف 3) لیکن اکثر آدمی (اس بات پر) شکر نہیں کرتے۔
3۔ اس رحمت عامہ کی وجہ سے قدرے مہلت دے رکھی ہے۔
Top