Dure-Mansoor - Al-Qasas : 16
قَالَ رَبِّ اِنِّیْ ظَلَمْتُ نَفْسِیْ فَاغْفِرْ لِیْ فَغَفَرَ لَهٗ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ
قَالَ : اس نے عرض کیا رَبِّ : اے میرے رب اِنِّىْ : بیشک میں ظَلَمْتُ : میں نے ظلم کیا نَفْسِيْ : اپنی جان فَاغْفِرْ لِيْ : پس بخشدے مجھے فَغَفَرَ : تو اس نے بخشدیا لَهٗ : اس کو اِنَّهٗ : بیشک وہ هُوَ : وہی الْغَفُوْرُ : بخشنے والا الرَّحِيْمُ : نہایت مہربان
موسیٰ نے کہا کہ اے میرے رب بلاشبہ میں نے اپنی جان پر ظلم کیا، سو آپ میری مغفرت فرمادیجیے سو اللہ نے ان کو بخش دیا بلاشبہ وہ بخشنے والا ہے مہربان ہے
1۔ ابن المنذر نے ابن جریج (رح) انی ظلمت نفسی کے بارے روایت کیا کہ مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ کسی نبی کو یہ لائق نہیں کہ وہ کسی جان کو قتل کرے حکم ہونے سے پہلے اور انہوں نے اس قبطی کو قتل کیا حالانکہ ابھی حکم نہیں دیا گیا تھا۔ 2۔ ابن المنذر وابن ابی حاتم نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت قال رب انی ظلمت نفسی کے بارے میں فرمایا کہ اللہ کے نبی (علیہ السلام) نے پہچان لیا کہ اس سے بچ نکلنے کا راستہ کیا ہے اور انہوں نے نکلنے کے راستے کا ارادہ کیا مگر اپنے گناہ کو اپنے رب کے پاس نہ پایا۔ بعض لوگوں نے کہا کہ مقدور کی وجہ سے گناہ کو نہ پایا گیا۔
Top