Dure-Mansoor - Al-Qasas : 44
وَ مَا كُنْتَ بِجَانِبِ الْغَرْبِیِّ اِذْ قَضَیْنَاۤ اِلٰى مُوْسَى الْاَمْرَ وَ مَا كُنْتَ مِنَ الشّٰهِدِیْنَۙ
وَمَا كُنْتَ : اور آپ نہ تھے بِجَانِبِ الْغَرْبِيِّ : مغربی جانب اِذْ : جب قَضَيْنَآ : ہم نے بھیجا اِلٰى مُوْسَى : موسیٰ کی طرف الْاَمْرَ : حکم (وحی) وَ : اور مَا كُنْتَ : آپ نہ تھے مِنَ : سے الشّٰهِدِيْنَ : دیکھنے والے
اور آپ مغربی جانب میں نہیں تھے جبکہ ہم نے موسیٰ کو احکام دئیے اور آپ مشاہدہ کرنے والے نہ تھے
1۔ عبدالرزاق وعبد بن حمید وابن المنذر وابن ابی حاتم نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت وما کنت بجانب الغربی سے مراد ہے پہاڑ کے غربی جانب۔ 2۔ ابن ابی حاتم نے ابن زید (رح) سے روایت کیا کہ آیت وما کنت ثاویا سے مراد ہے مقیم۔
Top