Dure-Mansoor - Yaseen : 42
وَ خَلَقْنَا لَهُمْ مِّنْ مِّثْلِهٖ مَا یَرْكَبُوْنَ
وَخَلَقْنَا : اور ہم نے پیدا کیا لَهُمْ : ان کے لیے مِّنْ مِّثْلِهٖ : اس (کشتی) جیسی مَا : جو۔ جس يَرْكَبُوْنَ : وہ سوار ہوتے ہیں
اور ہم نے ان کے لیے کشتی جیسی چیزیں پیدا کیں جن پر یہ لوگ سوار ہوتے ہیں
:۔ عبد بن حمید (رح) وابن المنذر (رح) نے ابو صالح (رح) سے کیا کہ (آیت) ” وایۃ لھم انا حملنا ذریتھم فی الفلک المشحون “ سے مراد ہے نوح (علیہ السلام) کی کشتی، (آیت) ” وخلقنا لھم من مثلہ ما یرکبون “ اس سے مراد ہو کشتیاں ہیں جو اس کی لکڑی اور اس کی صنعت کی طرح ہیں۔ 3:۔ ابن جریر (رح) وابن ابی حاتم (رح) نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ (آیت) ” وخلقنا لھم من مثلہ ما یرکبون “ اس سے مراد وہ کشتیاں ہیں جو حضرت نوح (علیہ السلام) کی کشتی کے بعد اس جیسی کشتیاں بنائی گئی۔ 4:۔ عبد بن حمید (رح) وابن جریر (رح) قتادہ ؓ سے روایت کیا کہ (آیت) ” وخلقنا لھم من مثلہ ما یرکبون “ سے مراد چھوٹی کشتیاں ہیں اور حسن (رح) نے فرمایا اس سے مراد اونٹ ہیں۔ 5:۔ ابن جریر (رح) وابن ابی حاتم (رح) نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ (آیت) ” وخلقنا لھم من مثلہ ما یرکبون “ اس سے مراد اونٹ ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے پیدا فرمایا جیسے تو اس کو دیکھتا ہے اور یہ خشکی کی کشتیاں ہے اس پر بوجھ لادتے ہیں اور اس پر سواری بھی کرتے ہیں۔ 6:۔ ابن ابی شیبہ وعبد بن حمید (رح) وابن جریر (رح) وابن المنذر (رح) وابن ابی حاتم (رح) نے عبداللہ بن شداد (رح) سے روایت کیا کہ (آیت) ” وخلقنا لھم من مثلہ ما یرکبون “ سے مراد اونٹ ہیں۔
Top