Dure-Mansoor - An-Naba : 25
اِلَّا حَمِیْمًا وَّ غَسَّاقًاۙ
اِلَّا : مگر حَمِيْمًا : کھولتا وَّغَسَّاقًا : اور زخموں کا دھوؤن
سوائے گرم پانی اور پیپ کے
27۔ ابن المنذر وابن ابی حاتم نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت الا حمیما وغساقا میں الحمیم سے مراد وہ گرم عذاب ہے جو جلادے گا اور الغساق سے مراد ہے زمہریر یعنی سردی کا عذاب۔ 28۔ عبدالرزاق وابن المنذر نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ آیت الا حمیما وغساقا سے مراد ہے کہ اہل جہنم عذاب کی سردی اور ٹھنڈک کو برداشت کرنے کی طاقت نہیں رکھیں گے۔
Top