Dure-Mansoor - An-Naba : 24
لَا یَذُوْقُوْنَ فِیْهَا بَرْدًا وَّ لَا شَرَابًاۙ
لَا يَذُوْقُوْنَ : نہ وہ چکھیں گے فِيْهَا : اس میں بَرْدًا : کوئی ٹھنڈک وَّلَا شَرَابًا : اور نہ پینے کی چیز
اس میں نہ ٹھنڈک کا مزہ چکھیں گے اور نہ پینے کی کوئی چیز
25۔ عبد بن حمید وابن المنذر وابن ابی حاتم نے ابن مسعود ؓ سے روایت کیا کہ زمہریر جہنم ہے۔ اہل جہنم کے لیے اس میں عذاب ہوگا کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں آیت لایذوقون فیہا بردا ولا شرابا الا حمیما وغساقا۔ نہ وہاں کسی ٹھنڈک کا مزہ چکھیں گے اور نہ کسی پینے کی چیز کا مگر گرم پانی اور بہتی پیپ۔ 26۔ ہناد وعبد بن حمید وابن جریر نے ابوالعالیہ (رح) سے آیت لا یذوقون فیہا بردا ولا شرابا الا حمیما وغساقا۔ کے بارے میں روایت کیا کہ اس میں شراب سے حمیما کی استثنی ہے اور بردا سے غساقا کی استثنی ہے اور ہ زمہریر ہے۔ 29۔ ابن مردویہ نے ابوہریرہ ؓ سے روایت کیا کہ نبی ﷺ نے لا یذوقون فیہا بردا ولا شرابا الا حمیما کے بارے میں فرمایا کہ اس کی گرمی انتہا کی ہوگی آیت وغساقا کہ اس کی ٹھنڈک انتہا کی ہوگی کہ جب ایک آدمی کے وہ گرم برتن اس کے منہ کے قریب کیا جائے گا تو اس کے چہرہ کی کھال گرپڑے گی۔ یہاں تک کہ اس کی ہڈیاں باقی رہ جائیں گی اور وہ تڑپتا رہے گا۔ 30۔ ابن المنذر نے مرہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت لا یذوقون فیہا بردا سے مراد ہے نیند جو ہر طرف چھائی ہوئی ہوگی۔
Top