Dure-Mansoor - An-Naba : 26
جَزَآءً وِّفَاقًاؕ
جَزَآءً : بدلہ ہے وِّفَاقًا : پورا پورا
یہ بدلہ ہوگا ان کے اعمال کے موافق
31۔ ابن جریر وابن المنذر وابن ابی حاتم نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت جزاء وفاقا یہ پورا پورا بدلہ ہوگا یعنی ان کے اعمال کے مطابق۔ 32۔ عبد بن حمید وابن جریر نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ جزاء وفاقا یعنی یہ جزاء قوم کے برے اعمال کے موافق ہوگی۔ 33۔ فریابی وعبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر وابن ابی حاتم نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ آیت جزاء وفاقا کہ جزاء عمل کے مطابق ہوگی آیت انہم کانوا لایرجون حسابا بیشک وہ حساب کی امید نہ رکھتے تھے۔ یعنی وہ لوگ اس سے نہ ڈرتے تھے اور دوسرے لفظ میں یوں ہے کہ وہ پروا نہیں کرتے تھے کہ دوبارہ زندہ ہونے کی تصدیق کریں گے۔
Top