Dure-Mansoor - An-Naba : 36
جَزَآءً مِّنْ رَّبِّكَ عَطَآءً حِسَابًاۙ
جَزَآءً : بدلہ ہے مِّنْ رَّبِّكَ : تیرے رب کی طرف سے عَطَآءً : بدلہ/ بخشش حِسَابًا : بےحساب/ کفایت کرنے والی
آپ کے رب کی طرف سے بدلہ دیا جائے گا جو بطور انعام ہوگا کافی ہوگا
18۔ فریابی وعبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ آیت جزاء من ربک بدلہ ہوگا تیرے رب کی طرف یعنی یہ عطا ہوگی اس کی طرف سے حسابا حسب اعمال جو انہوں نے عمل کیے آیت لایملکون منہ خطابا یعنی بات نہیں کرسکیں گے۔
Top