Dure-Mansoor - Al-Anfaal : 43
اِذْ یُرِیْكَهُمُ اللّٰهُ فِیْ مَنَامِكَ قَلِیْلًا١ؕ وَ لَوْ اَرٰىكَهُمْ كَثِیْرًا لَّفَشِلْتُمْ وَ لَتَنَازَعْتُمْ فِی الْاَمْرِ وَ لٰكِنَّ اللّٰهَ سَلَّمَ١ؕ اِنَّهٗ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ
اِذْ : جب يُرِيْكَهُمُ : تمہیں دکھایا انہیں اللّٰهُ : اللہ فِيْ : میں مَنَامِكَ : تمہاری خواب قَلِيْلًا : تھوڑا وَلَوْ : اور اگر اَرٰىكَهُمْ : تمہیں دکھاتا انہیں كَثِيْرًا : بہت زیادہ لَّفَشِلْتُمْ : تو تم بزدلی کرتے وَلَتَنَازَعْتُمْ : تم جھگڑتے فِي الْاَمْرِ : معاملہ میں وَلٰكِنَّ : اور لیکن اللّٰهَ : اللہ سَلَّمَ : بچا لیا اِنَّهٗ : بیشک وہ عَلِيْمٌ : جاننے والا بِذَاتِ الصُّدُوْرِ : دلوں کی بات
جبکہ اللہ ان کو آپ کے خواب میں کم دکھا رہا تھا، اور اگر ان کی تعداد زیادہ دکھاتا تو تم ہمت ہار جاتے اور اس امر میں باہمی تم میں نزاع ہوجاتا لیکن اللہ نے بچا لیا۔ بیشک وہ دلوں کی باتوں کو خوب جاننے والا ہے
1۔ عبدالرزاق وابن جریر وابن المنذر وابن ابی حاتم نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ اللہ تعالیٰ کے اس قول (آیت) ” اذ یریکہم اللہ فی منامک قیلا۔ “ کے بارے میں فرمایا اللہ تعالیٰ نے آپ کو ان کی تعداد تھوڑی دکھائی نبی کریم ﷺ نے اپنے اصحاب کو اس بات کی خبر دی اور یہ ان کے لئے ثابت قدمی کا باعث تھی۔ 2:۔ ابن اسحاق وابن منذر حیان بن واسع بن حیان (رح) سے روایت کیا وہ اپنی قوم کے شیوخ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے بدر کے دن اپنے اصحاب کی صفوں کو سیدھا فرمایا اور خیمہ کی طرف تشریف لائے آپ اس کے اندر داخل ہوئے اور ہمارے ساتھ ابوبکر ؓ بھی تھے رسول اللہ ﷺ نے ایک بار پاوں مارا اس حال میں کہ آپ خیمہ میں تھے پھر آپ نے خبر دیتے ہوئے فرمایا اے ابوبکر ؓ تمہارے لئے بشارت ہو تمہارے پاس اللہ کی مدد آچکی ہے۔ یہ جبرائیل (علیہ السلام) ہیں جو اپنے گھوڑے کو آگے کھینچ رہے ہیں اور ان کے چہرے پر گرد و غبار ہے۔ 3:۔ ابن ابی حاتم وابوالشیخ نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ (آیت) ” ولو ارکہم کثیرا لفشلتم ولتنازعتم فی الامر “ یعنی تم اس معاملے میں اختلاف کرنے لگے۔ 4:۔ ابن ابی حاتم وابو الشیخ نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ (آیت) ” ولکن اللہ سلم “ یعنی اللہ تعالیٰ نے اسے پورا کردیا۔ 5:۔ ابن جریر وابن ابی حاتم نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ (آیت) ” ولکن اللہ سلم “ یعنی اللہ تعالیٰ نے ان کے لئے ان کا معاملہ پورا کردیا یہاں تک کہ ان کو ان کے دین پر غالب کردیا۔
Top