Kashf-ur-Rahman - Al-Baqara : 43
اِذْ یُرِیْكَهُمُ اللّٰهُ فِیْ مَنَامِكَ قَلِیْلًا١ؕ وَ لَوْ اَرٰىكَهُمْ كَثِیْرًا لَّفَشِلْتُمْ وَ لَتَنَازَعْتُمْ فِی الْاَمْرِ وَ لٰكِنَّ اللّٰهَ سَلَّمَ١ؕ اِنَّهٗ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ
اِذْ : جب يُرِيْكَهُمُ : تمہیں دکھایا انہیں اللّٰهُ : اللہ فِيْ : میں مَنَامِكَ : تمہاری خواب قَلِيْلًا : تھوڑا وَلَوْ : اور اگر اَرٰىكَهُمْ : تمہیں دکھاتا انہیں كَثِيْرًا : بہت زیادہ لَّفَشِلْتُمْ : تو تم بزدلی کرتے وَلَتَنَازَعْتُمْ : تم جھگڑتے فِي الْاَمْرِ : معاملہ میں وَلٰكِنَّ : اور لیکن اللّٰهَ : اللہ سَلَّمَ : بچا لیا اِنَّهٗ : بیشک وہ عَلِيْمٌ : جاننے والا بِذَاتِ الصُّدُوْرِ : دلوں کی بات
اے پیغمبر ! وہ وقت بھی قابل ذکر ہے جب اللہ نے آپ کو آپ کے خواب میں ان کافروں کو تھوڑا دکھایا اور اگر آپ کو وہ ان کی کثرت دکھاتا تو اے مسلمانو تم ہمتیں ہار دیتے اور جنگ کے بارے میں تم کو ان باتوں سے محفوظ رکھا بیشک وہ سینوں د کی پوشیدہ باتوں سے خوف واقف ہے۔
43 اے پیغمبر ﷺ ! وہ وقت بھی قابل ذکر ہے جب اللہ تعالیٰ نے آپ کو آپ کے خواب میں ان کافروں کی تعداد کم دکھائی اور خواب میں کافر تھوڑے دکھائے اور اگر اللہ تعالیٰ آپ کو ان کی تعداد زیادہ دکھاتا اور ان کی کثرت آپ کو دکھاتا تو اے مسلمانو ! تمہاری ہمتیں پست ہوجاتیں اور تم ہمتیں ہار دیتے اور جنگ کے بارے میں تم آپس میں جھگڑنے لگتے اور تم میں اختلاف ہوجاتا لیکن اللہ تعالیٰ نے تم کو اس کم ہمتی اور اختلاف سے محفوظ رکھا بلاشبہ وہ سینوں کی پوشیدہ باتوں سے بخوبی واقف ہے۔ یعنی خواب میں پیغمبر کو کافر کم دکھلائے اگر زیادہ تعداد میں دکھاتے اور آپ مسلمانوں سے اپنا خواب ذکر کرتے تو مسلمانوں میں سے کوئی لڑنے کی جرأت کرتا کوئی نہ کرتا آپس میں اختلاف ہوتا لیکن اللہ تعالیٰ نے تعداد کم دکھائی اور ان باتوں سے مسلمانوں کو بچا لیا وہ سب کے دلوں کی کمزوریوں اور بزدلیوں سے باخبر ہے۔
Top