Mafhoom-ul-Quran - Al-Faatiha : 58
وَ اِذْ اَخَذْنَا مِیْثَاقَ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ لَا تَعْبُدُوْنَ اِلَّا اللّٰهَ١۫ وَ بِالْوَالِدَیْنِ اِحْسَانًا وَّ ذِی الْقُرْبٰى وَ الْیَتٰمٰى وَ الْمَسٰكِیْنِ وَ قُوْلُوْا لِلنَّاسِ حُسْنًا وَّ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَ١ؕ ثُمَّ تَوَلَّیْتُمْ اِلَّا قَلِیْلًا مِّنْكُمْ وَ اَنْتُمْ مُّعْرِضُوْنَ
وَاِذْ : اور جب اَخَذْنَا : ہم نے لیا مِیْثَاقَ : پختہ عہد بَنِیْ اِسْرَائِیْلَ : بنی اسرائیل لَا تَعْبُدُوْنَ : تم عبادت نہ کرنا اِلَّا اللّٰہَ : اللہ کے سوا وَبِالْوَالِدَیْنِ : اور ماں باپ سے اِحْسَاناً : حسن سلوک کرنا وَذِیْ الْقُرْبَى : اور قرابت دار وَالْيَتَامَى : اور یتیم وَالْمَسَاكِیْنِ : اور مسکین وَقُوْلُوْاْ : اور تم کہنا لِلنَّاسِ : لوگوں سے حُسْناً : اچھی بات وَاَقِیْمُوْاْ الصَّلَاةَ : اور نماز قائم کرنا وَآتُوْاْ الزَّکَاةَ : اور زکوۃ دینا ثُمَّ : پھر تَوَلَّيْتُمْ : تم پھرگئے اِلَّا : سوائے قَلِیْلاً : چند ایک مِّنكُمْ : تم میں سے وَاَنتُم : اور تم مُّعْرِضُوْنَ : پھرجانے والے
پیغمبر ﷺ پر اس کام میں کچھ تنگی نہیں جو خدا نے انکے لئے مقرر کردیا اور جو لوگ پہلے گزر چکے ہیں ان میں بھی خدا کا یہی دستور رہا ہے اور خدا کا حکم ٹھہر چکا تھا
تفسیر 38۔ ماکان علی النبی من حرج فیما فرض اللہ لہ ، جو اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے حلال کردی۔ ، سنۃ اللہ، منصوب ہے حرف جر کے مخدوف ہونے کی وجہ سے ۔ اصل عبارت یوں تھی، کسنۃ اللہ ، بعض نے کہا کہ منصوب بنابر اغراء ہے فعل محذوف کی وجہ سے ۔ ، ای الزمواسنۃ اللہ ،۔۔۔ ، فی الذین خلوامن قبل ، ماقبل انبیاء کرام (علیہم السلام) سے بھی اس با ت کا مواخذہ نہیں کیا گیا جو اشیاء ان کے لیے حلال کردی گئی تھیں۔ کلبی اور مقاتل کا بیان ہے کہ اس سے مراد ہیں حضرت داؤد (علیہ السلام) کہ حضرت داؤد (علیہ السلام) بھی ایک عورت کی طرف مائل ہوگئے تھے جس سے انہوں نے نکاح کرلیا۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ نے حضرت زینب سے رسول اللہ ﷺ کا نکاح کردیا۔ ازواج کی طرف اشارہ ہے جیسے حضرت داؤد اور حضرت سلیمان (علیہما السلام) کی بیبیاں کثرت سے تھیں ۔ ، وکان امر اللہ قدرامفدورا، اس کا فیصلہ تجویز کردہ ہے جو ماقبل میں گزرچکا ہے۔
Top