Tafseer-e-Usmani - Al-An'aam : 76
لِنُرْسِلَ عَلَیْهِمْ حِجَارَةً مِّنْ طِیْنٍۙ
لِنُرْسِلَ : تاکہ ہم بھیجیں عَلَيْهِمْ : ان پر حِجَارَةً : پتھر مِّنْ طِيْنٍ : مٹی سے
کہ چھوڑیں ہم ان پر پتھرمٹی کے2
2  یعنی قوم لوط کی سزا دہی کے لیے بھیجے گئے ہیں۔ تاکہ کنکر کے پتھر برسا کر ان کو ہلاک کریں۔ " من طینٍ " کی قید سے معلوم ہوگیا کہ یہ اولوں کی بارش نہ تھی جس کو تو سعاً پتھر کہہ دیا جاتا ہے۔
Top