Tafseer-Ibne-Abbas - Ash-Shu'araa : 206
ثُمَّ جَآءَهُمْ مَّا كَانُوْا یُوْعَدُوْنَۙ
ثُمَّ : پھر جَآءَهُمْ : پہنچے ان پر مَّا : جو كَانُوْا يُوْعَدُوْنَ : انہیں وعید کی جاتی تھی
پھر ان پر وہ (عذاب) آ واقع ہو جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے
(206 تا 108) اے محمد ﷺ بتائیے تو سہی اگر ہم ان کو چند سال تک ان کے اسی کفر میں رہنے دیں پھر جس عذاب کا ان سے وعدہ ہے وہ ان کے سر پر آپڑے تو جس مہلت کا یہ مطالبہ کر رہے ہیں وہ مہلت عذاب الہی کے سامنے ان کے کس کام آسکتی ہے اور جتنے بستی والوں کو ہم نے غارت کیا ہے سب میں عذاب الہی کو یاد دلانے والے اور ڈرانے والے رسول آتے ہیں۔
Top