Tafheem-ul-Quran - Al-Muminoon : 56
سَیَقُوْلُوْنَ لِلّٰهِ١ؕ قُلْ اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَ
سَيَقُوْلُوْنَ : جلدی (ضرور) وہ کہیں گے لِلّٰهِ : اللہ کے لیے قُلْ : فرمادیں اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَ : کیا پس تم غور نہیں کرتے
یہ ضرور کہیں گے ، اللہ کی۔ کہو، پھر تم ہوش میں کیوں نہیں آتے؟ 78
سورة الْمُؤْمِنُوْن 78 یعنی کیوں یہ بات نہیں سمجھتے کہ پھر اس کے سوا کوئی بندگی کا مستحق بھی نہیں ہے، اور اس کے لیے زمین کی اس آبادی کو دوبارہ پیدا کردینا بھی مشکل نہیں ہے۔
Top