Jawahir-ul-Quran - Hud : 120
وَ كُلًّا نَّقُصُّ عَلَیْكَ مِنْ اَنْۢبَآءِ الرُّسُلِ مَا نُثَبِّتُ بِهٖ فُؤَادَكَ١ۚ وَ جَآءَكَ فِیْ هٰذِهِ الْحَقُّ وَ مَوْعِظَةٌ وَّ ذِكْرٰى لِلْمُؤْمِنِیْنَ
وَكُلًّا : اور ہر بات نَّقُصُّ : ہم بیان کرتے ہیں عَلَيْكَ : تجھ پر مِنْ : سے اَنْۢبَآءِ : خبریں (احوال) الرُّسُلِ : رسول (جمع) مَا نُثَبِّتُ : کہ ہم ثابت کریں (تسلی دیں) بِهٖ : اس سے فُؤَادَكَ : تیرا دل وَجَآءَكَ : اور تیرے پاس آیا فِيْ : میں هٰذِهِ : اس الْحَقُّ : حق وَمَوْعِظَةٌ : اور نصیحت وَّذِكْرٰي : اور یاد دہانی لِلْمُؤْمِنِيْنَ : مومنوں کے لیے
اور سب چیزیں بیان کرتے ہیں100 ہم تیرے پاس رسولوں کے احوال سے جس سے تسلی دیں تیرے دل کو اور آئی تیرے پاس اس سورت میں تحقیق بات اور نصیحت اور یادداشت ایمان والوں کو
100:۔ یہ تمام سابقہ قصوں سے متعلق ہے۔ کلا مبدل منہ، مَانُثَبِّتُ بِہٖ بدل اور مِنْ اَنْبَاء الرُّسُلِ مَانُثَبِّتُ کا بیان ہے۔ یہ قصے ہم نے اس لیے بیان کیے ہیں تاکہ آپ کے دل میں اثبات و استقلال زیادہ پیدا ہو اور آپ تبلیغ توحید کی راہ میں ہر کٹھن سے کٹھن وقت کا صبر و ثبات سے مقابلہ کرسکیں اور مشرکین کے مسلسل رد و انکار کی وجہ سے مایوس نہ ہوجائیں۔ اور اس سورت میں ہم نے تین امور بیان کردئیے ہیں۔ اَلْحَقُّ توحید و رسالت کے دلائل، مَوْعِظَۃً اقوام سابقہ کے انجام بد سے عبرت آموزی۔ ذِکْرٰی اعمال صالحہ اور آخرت کی ترغیب۔ (درازی، قرطبی) ۔
Top