Jawahir-ul-Quran - Ar-Ra'd : 42
وَ قَدْ مَكَرَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَلِلّٰهِ الْمَكْرُ جَمِیْعًا١ؕ یَعْلَمُ مَا تَكْسِبُ كُلُّ نَفْسٍ١ؕ وَ سَیَعْلَمُ الْكُفّٰرُ لِمَنْ عُقْبَى الدَّارِ
وَقَدْ مَكَرَ : اور چالیں چلیں الَّذِيْنَ : ان لوگوں نے جو مِنْ قَبْلِهِمْ : ان سے پہلے فَلِلّٰهِ : تو اللہ کے لیے الْمَكْرُ : چال (تدبیر) جَمِيْعًا : سب يَعْلَمُ : وہ جانتا ہے مَا تَكْسِبُ : جو کماتا ہے كُلُّ نَفْسٍ : ہر نفس (شخص) وَسَيَعْلَمُ : اور عنقریب جان لیں گے الْكُفّٰرُ : کافر لِمَنْ : کس کے لیے عُقْبَى الدَّارِ : عاقبت کا گھر
اور فریب کرچکے ہیں45 جو ان سے پہلے تھے سو اللہ کے ہاتھ میں ہے سب فریبجانتا ہے جو کچھ کماتا ہے ہر ایک جی اور اب معلوم کیے لیتے ہیں کافر کہ کس کا ہوتا ہے پچھلا گھر
45:۔ امم سابقہ کے کافروں نے بھی انبیاء (علیہم السلام) کے ساتھ کئی مکر و فریب کیے مگر اللہ تعالیٰ نے ان کو ان کے مکر و فریب سے بچا لیا ” فَلِلّٰہِ الْمَکْرُ جَمِیْعًا “ ثم فسر ذلک بقولہ یَعْلَمُ مَاتَکْسِبُ ۔ (مدارک ج 2 ص 190) ۔
Top