Jawahir-ul-Quran - Ibrahim : 41
رَبَّنَا اغْفِرْ لِیْ وَ لِوَالِدَیَّ وَ لِلْمُؤْمِنِیْنَ یَوْمَ یَقُوْمُ الْحِسَابُ۠   ۧ
رَبَّنَا : اے ہمارے رب اغْفِرْ لِيْ : مجھے بخشدے وَلِوَالِدَيَّ : اور میرے ماں باپ کو وَلِلْمُؤْمِنِيْنَ : اور مومنوں کو يَوْمَ : جس دن يَقُوْمُ : قائم ہوگا الْحِسَابُ : حساب
اے ہمارے رب بخش مجھ کو39 اور میرے باپ کو اور سب ایمان والوں کو جس دن قائم ہو حساب
39:۔ انبیاء (علیہم السلام) بارگاہ الٰہی میں انتہائی تقرب کے باعث اپنی معمولی لغزشوں اور بھول چوک کو بھی گناہ سمجھتے۔ ابراہیم (علیہ السلام) ایسی ہی معمولی لغزشوں کے لیے اللہ تعالیٰ سے معافی مانگ رہے ہیں۔ والدین سے آدم و حواء (علیہما السلام) مراد ہیں اور اگر حقیقی والدین مراد ہوں تو یہ دعاء ان کے ایمان سے مایوسی اور نہی ربانی سے قبل کی ہوگی ای اٰدم وحواء او قالہ قبل النھی والیاس عن ایمان ابویہ (مدارک ج 2 ص 204) ۔
Top