Tafseer-e-Baghwi - Al-An'aam : 150
فَاَرَادَ اَنْ یَّسْتَفِزَّهُمْ مِّنَ الْاَرْضِ فَاَغْرَقْنٰهُ وَ مَنْ مَّعَهٗ جَمِیْعًاۙ
فَاَرَادَ : پس اس نے ارادہ کیا اَنْ : کہ يَّسْتَفِزَّهُمْ : انہیں نکال دے مِّنَ : سے الْاَرْضِ : زمین فَاَغْرَقْنٰهُ : تو ہم نے اسے غرق کردیا وَمَنْ : اور جو مَّعَهٗ : اس کے ساتھ جَمِيْعًا : سب
کہو کہ اپنے گواہوں کو لاؤ جو بتائیں کہ خدا نے یہ چیزیں حرام کی ہیں پھر اگر وہ (آکر) گواہی دیں تو تم ان کے ساتھ گواہی نہ دینا اور نہ ان لوگوں کی خواہشوں کی پیروی کرنا جو ہماری آیتوں کو جھٹلاتے ہیں اور جو آخرت پر ایمان نہیں لاتے اور (بتوں کو) اپنے پروردگار کے برابر ٹھیراتے ہیں۔
150 (قل ھلم)” ھلم “ واحد، تثنیہ اور جمع کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ (شھدآء کم الذین یشھدون) تم اپنے گواہوں کو لے آئو جو اس بات کی گواہی دیں (ان اللہ حرم ھذا) ہذا کا اشارہ ماقبل حرام کردہ اشیاء کی طرف ہے کہ انہوں نے جو اپنے اوپر اشیاء حرام کیں وہ آ کر دعویٰ کریں کہ واقعی اللہ نے ان پر حرام کی ہیں (فان شھدوا ) اگر وہ گواہی دیں تو وہ جھوٹی گواہی دیں گے (فلاتشھد) اور تم (معھم ولا تتبع اھوآء الذین کذبوا بایتنا والذین لایومنون بالاخرۃ وھم بربھم یعدلون) یعنی شرک کرتے ہیں۔
Top