Kashf-ur-Rahman - Al-An'aam : 150
قُلْ هَلُمَّ شُهَدَآءَكُمُ الَّذِیْنَ یَشْهَدُوْنَ اَنَّ اللّٰهَ حَرَّمَ هٰذَا١ۚ فَاِنْ شَهِدُوْا فَلَا تَشْهَدْ مَعَهُمْ١ۚ وَ لَا تَتَّبِعْ اَهْوَآءَ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا وَ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ وَ هُمْ بِرَبِّهِمْ یَعْدِلُوْنَ۠   ۧ
قُلْ : فرمادیں هَلُمَّ : تم لاؤ شُهَدَآءَكُمُ : اپنے گواہ الَّذِيْنَ : جو يَشْهَدُوْنَ : گواہی دیں اَنَّ : کہ اللّٰهَ : اللہ حَرَّمَ : حرام کیا ھٰذَا : یہ فَاِنْ : پھر اگر شَهِدُوْا : وہ گواہی دیں فَلَا تَشْهَدْ : تو تم گواہی نہ دینا مَعَهُمْ : ان کے ساتھ وَلَا تَتَّبِعْ : اور نہ پیروی کرنا اَهْوَآءَ : خواہشات الَّذِيْنَ : جو لوگ كَذَّبُوْا : جھٹلایا بِاٰيٰتِنَا : ہماری آیتوں کو وَالَّذِيْنَ : اور جو لوگ لَا يُؤْمِنُوْنَ : نہیں ایمان لاتے بِالْاٰخِرَةِ : آخرت پر وَهُمْ : اور وہ بِرَبِّهِمْ : اپنے رب کے برابر يَعْدِلُوْنَ : ٹھہراتے ہیں
آپ ان سے فرمائیے کہ اچھا تم اپنے ان گواہوں کو لائو جو اس امر کی گواہی دیں کہ اللہ ہی نے ان کو حرام کیا ہے پھر اگر ان کے گواہ اس قسم کی شہادت دے بھی دیں تو آپ ان کی تصدیق نہ کیجیے اور ایسے لوگوں کی خواہشات پر نہ چلئے جو لوگ ہماری آیات کی تکذیب کرتے ہیں اور آخرت پر ایمان نہیں رکھتے اور وہ اپنے رب کے ساتھ دوسروں کو مساوی درجہ دیتے ہیں۔
-150 اے پیغمبر ! ﷺ ان کے پاس کوئی عقلی دلیل تو مذکورہ حیوانات کی حرمت پر ہے نہیں ! اب آپ ان سے فرمائیے اچھا تم کوئی نقلی دلیل پیش کرو اور اپنے ان گواہوں کو لائو اور پیش کرو جو یہ گواہی دیں کہ جن چیزوں کو تم حرام کہتے ہو بیشک اللہ تعالیٰ ہی نے ان کو حرام کیا ہے پھر اگر ان کے گواہ اس قسم کی فرضی شہادت دے بھی دیں تو آپ ان کی گواہی تسلیم نہ کیجیے اور ان گواہوں کی تصدیق نہ کیجیے اور آپ ان لوگوں کی خواہشات باطلہ کی پیروی نہ کیجیے جو ہماری آیات کی تکذیب کرتے ہیں اور ہماری آیات کو جھٹلاتے ہیں اور وہ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے اور دوسروں کو اپنے پروردگار کے برابر ٹھہراتے ہیں اور دوسروں کو اپنے رب کے برابر کا درجہ دیتے ہیں۔ یعنی ظاہر ہے کہ عینی گواہ تو ہوں گے نہیں جو گواہ آئیں گے وہ محض سخن پروری کی غرض سے آئیں گے تو آپ ایسے جھوٹے گواہوں کی گواہی تسلیم نہ کیجیے اور نہ جھوٹوں کی تصدیق کیجیے اور آپ ان کی خواہشات باطلہ اور اقوال کا ذبہ پر نہ چلئے کیوں کہ ان کا شیوہ آیات الٰہی کی تکذیب ہے آخرت پر ان کا ایمان نہیں اور خدا کے ساتھ دوسروں کو برابری کا درجہ دیتے ہیں۔
Top