Jawahir-ul-Quran - Ash-Shu'araa : 126
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِۚ
فَاتَّقُوا اللّٰهَ : سو تم ڈرو اللہ سے وَاَطِيْعُوْنِ : اور میری اطاعت کرو
سو ڈرو اللہ سے اور میرا کہا مانو51
51:۔ اس لیے تم اللہ سے ڈرو اور ان تمام عبث اور ظالمانہ افعال کو چھوڑ دو اور اللہ کی طرف سے جو احکام میں لایا ہوں ان کی پیروی کرو۔ ” واتقوا الذی امدکم الخ “ قوم کو اللہ کے انعامات یاد دلائے تاکہ ان کے دلوں میں جذبہ تشکر پیدا ہو۔ یعنی اس اللہ سے ڈرو جس نے تمہیں وہ تمام نعمتیں عطا کیں جو تمہیں خوب معلوم ہیں اور جن سے تم دن رات فائدہ اٹھاتے ہو۔ ” امدکم بانعام الخ “ یہ ” امدکم بما تعملون “ سے بدل ہے۔ یعنی جس نے تمہیں چوپائے عطا کیے جن سے تم گوناگوں فوائد حاصل کرتے ہو۔ اس نے تمہیں فرند عطا فرمائے جن سے تمہاری زندگی کی رونق اور تمہاری نسل کا بقاء ہے۔ اس نے تمہارے لیے باغ اگائے اور پانی کے چشمے جاری فرمائے۔
Top