Urwatul-Wusqaa - Ash-Shu'araa : 126
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِۚ
فَاتَّقُوا اللّٰهَ : سو تم ڈرو اللہ سے وَاَطِيْعُوْنِ : اور میری اطاعت کرو
پس اللہ سے ڈرو اور میرا کہا مانو
ہود (علیہ السلام) نے کہا کہ اے قوم ! اللہ سے ڈرو اور میرا کہا مانو : 126۔ عاد میں ایماندار تو چند ہی لوگ تھے باقی تمام سرکش اور متمرد انسانوں کا ایک بہت بڑا گروہ تھا ان کو حضرت ہود (علیہ السلام) نے عار دلائی کہ تم کو جس اللہ رب ذوالجلال والاکرام نے پیدا کیا اور تم پر انعامات کی بارش کی ہے تمہیں ایک بڑی قوم بنایا ہے ‘ تمہیں صاحب فن بنا کر ارد گرد کی قوموں پر فوقتی دی ہے اس کے ساتھ شریک ٹھہرانے میں تم ذرا جھجھک محسوس نہیں کرتے حالانکہ تمہارے ان شریکوں نے تو دنیا میں کبھی بھی پیدا نہیں کیا بلکہ وہ تو خود بھی مخلوق ہیں لیکن ہود (علیہ السلام) کی یہ نصائح انکو ایسے لگیں جیسے زخم پر نمک انہوں نے اللہ تعالیٰ کا ڈر اختیار کرنے کی بجائے سرکشی کرنا شروع کردی اور نوح (علیہ السلام) کی قوم کی طرح ہود (علیہ السلام) کی نبوت و رسالت سے انکار کردیا اور پیروی کرنے کی بجائے مخالفت پر تل گئے ۔
Top