Ahsan-ut-Tafaseer - An-Nisaa : 35
اَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِیْنَ قِیْلَ لَهُمْ كُفُّوْۤا اَیْدِیَكُمْ وَ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَ١ۚ فَلَمَّا كُتِبَ عَلَیْهِمُ الْقِتَالُ اِذَا فَرِیْقٌ مِّنْهُمْ یَخْشَوْنَ النَّاسَ كَخَشْیَةِ اللّٰهِ اَوْ اَشَدَّ خَشْیَةً١ۚ وَ قَالُوْا رَبَّنَا لِمَ كَتَبْتَ عَلَیْنَا الْقِتَالَ١ۚ لَوْ لَاۤ اَخَّرْتَنَاۤ اِلٰۤى اَجَلٍ قَرِیْبٍ١ؕ قُلْ مَتَاعُ الدُّنْیَا قَلِیْلٌ١ۚ وَ الْاٰخِرَةُ خَیْرٌ لِّمَنِ اتَّقٰى١۫ وَ لَا تُظْلَمُوْنَ فَتِیْلًا
اَلَمْ تَرَ : کیا تم نے نہیں دیکھا اِلَى : طرف الَّذِيْنَ : وہ لوگ جو قِيْلَ : کہا گیا لَھُمْ : ان کو كُفُّوْٓا : روک لو اَيْدِيَكُمْ : اپنے ہاتھ وَاَقِيْمُوا : اور قائم کرو الصَّلٰوةَ : نماز وَاٰتُوا : اور ادا کرو الزَّكٰوةَ : زکوۃ فَلَمَّا : پھر جب كُتِبَ عَلَيْهِمُ : ان پر فرض ہوا الْقِتَالُ : لڑنا (جہاد) اِذَا : ناگہاں (تو) فَرِيْقٌ : ایک فریق مِّنْھُمْ : ان میں سے يَخْشَوْنَ : ڈرتے ہیں النَّاسَ : لوگ كَخَشْيَةِ : جیسے ڈر اللّٰهِ : اللہ اَوْ : یا اَشَدَّ : زیادہ خَشْيَةً : ڈر وَقَالُوْا : اور وہ کہتے ہیں رَبَّنَا : اے ہمارے رب لِمَ كَتَبْتَ : تونے کیوں لکھا عَلَيْنَا : ہم پر الْقِتَالَ : لڑنا (جہاد) لَوْ : کیوں لَآ اَخَّرْتَنَآ : نہ ہمیں ڈھیل دی اِلٰٓى : تک اَجَلٍ : مدت قَرِيْبٍ : تھوڑی قُلْ : کہ دیں مَتَاعُ : فائدہ الدُّنْيَا : دنیا قَلِيْلٌ : تھوڑا وَالْاٰخِرَةُ : اور آخرت خَيْرٌ : بہتر لِّمَنِ اتَّقٰى : پرہیزگار کے لیے وَ : اور لَا تُظْلَمُوْنَ : نہ تم پر ظلم ہوگا فَتِيْلًا : دھاگے برابر
(اے جہاد سے ڈرنے والو ! ) تم کہیں رہو موت تو تمہیں آ کر رہیں گی خواہ بڑے بڑے محلوں میں رہو اور اگر ان کو کوئی فائدہ پہنچتا ہے تو (اے محمد تم سے) کہتے ہیں کہ یہ خدا کی طرف سے ہے اور اگر کوئی گزند پہنچتا ہے تو (اے محمد تم سے) کہتے ہیں کہ یہ (گزند) آپ کی وجہ سے (ہمیں پہنچا) ہے کہہ دو کہ (رنج و راحت) سب اللہ ہی کی طرف سے ہے ان لوگوں کو کیا ہوگیا ہے کہ بات بھی نہیں سمجھ سکتے ؟
78۔ (آیت)” اینما تکونوا یدرکم الموت “ یعنی تم پر موت اترے گی ، یہ ان منافقین کے بارے میں نازل ہوئی جو احد کے دن قتل کردیئے گئے تھے کہ اگر وہ ہمارے ساتھ یا ہمارے پاس ہوتے تو اللہ ضروری ان کو واپس ہم پر لوٹاتا۔ (آیت)” ولوکنتم فی بروج مشیدہ “ بروج کہا جاتا ہے مشیدہ کہا جاتا ہے بلند وبالا کو۔ قتادہ (رح) کا قول ہے کہ اس کا معنی ہے کہ وہ قصر میں ہوں گے اور عکرمہ (رح) نے کہا کہ وہ مجصص ہوں گے اور الشید الجص کو کہا جاتا ہے (آیت)” وان تصبھم حسنۃ “۔ یہ یہود اور منافقین کے بارے میں نازل ہوئی ۔ یہ کہتے تھے جب آپ ﷺ مدینہ منورہ تشریف لائے کہ ہم جانتے ہیں کہ ہمارے پھلوں اور ہماری کھیتوں میں کمی اس شخص اور اس کے ساتھیوں کے آنے کی وجہ سے ہے اس پر اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے (آیت)” وان تصبھم “ اگر یہود کو پہنچ جائے یعنی انکو فراوانی اور تنگی سے نجات مل جائے (آیت)” یقولوا ھذہ من عنداللہ “۔ تو وہ کہتے ہیں کہ یہ میرے رب کی طرف سے ہے (آیت)” وان تصبھم سئیۃ “ یعنی ان کو قحط اور تنگی پڑجاتی ۔ (آیت)” یقولوا ھذہ من عندک “۔ اور ان کے ساتھیوں کی وجہ سے ہے اور بعض نے کہا کہ حسنۃ سے مراد کامیابی اور یوم بدر میں ان کو مسلمانوں کا مال غنیمت ملتا ہے اور ” سیئۃ “ سے مراد قتل اور ہزیمۃ ہے احد کے دن اور وہ یہ کہتے ہیں کہ یہ سب ان کی طرف سے ہے اس صورت میں یہ منافقین کا قول ہے ۔ ” قل “ ان کو کہہ دیجئے کہ اے محمد ! ﷺ (آیت)” کل من عنداللہ “ یعنی یہ سب کچھ اچھی یا برائی سب اللہ کی طرف سے ہے پھر ان کو ان کی جہالت کی وجہ سے عار دلائی گئی ، (آیت)” فمال ھولاء القوم “۔ قوم سے مراد منافقین اور یہود ہیں ۔ (آیت)” لا یکادون یفقھون حدیثا “۔ وہ آپ کی بات نہیں سمجھتے اور بعض نے کہا کہ یہاں حدیث سے مراد قرآن ہے ، یعنی وہ قرآن کے معانی کو نہیں سمجھ سکتے ، (آیت)” فمال ھولاء “ کلام میں اس کو کثرت سے لانے سے معلوم لگتا ہے کہ یہ لام متصلہ ہے اور ایک حرف ہے اور قراۃ میں اتصال کی ہے اور اس کے لام پر وقف کرنا جائز نہیں ۔
Top