Jawahir-ul-Quran - Al-Hadid : 28
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ اٰمِنُوْا بِرَسُوْلِهٖ یُؤْتِكُمْ كِفْلَیْنِ مِنْ رَّحْمَتِهٖ وَ یَجْعَلْ لَّكُمْ نُوْرًا تَمْشُوْنَ بِهٖ وَ یَغْفِرْ لَكُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌۚۙ
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوا : اے لوگو ! جو ایمان لائے ہو اتَّقُوا اللّٰهَ : اللہ سے ڈرو وَاٰمِنُوْا : اور ایمان لاؤ بِرَسُوْلِهٖ : اس کے رسول پر يُؤْتِكُمْ كِفْلَيْنِ : دے گا تم کو دوہرا حصہ مِنْ رَّحْمَتِهٖ : اپنی رحمت میں سے وَيَجْعَلْ لَّكُمْ : اور بخشے گا تم کو۔ بنا دے گا تمہارے لیے نُوْرًا : ایک نور تَمْشُوْنَ بِهٖ : تم چلو گے ساتھ اس کے وَيَغْفِرْ لَكُمْ ۭ : اور بخش دے گا تم کو وَاللّٰهُ : اور اللہ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ : غفور رحیم ہے
اے ایمان والو ڈرتے رہو اللہ سے اور یقین لاؤ اس کے رسول پردے گا تم کو دو حصے اپنی رحمت سے اور رکھ دے گا تم میں روشنی جس کو لیے پھر و اور تم کو معاف کرے گا اور اللہ معاف کرنے والا ہے مہربان31
31:۔ ” یا ایہا الذین امنوا “ یہ خطاب یہود و نصاری سے ہے جو موسیٰ و عیسیٰ (علیہما السلام) پر ایمان لا چکے تھے ان سے فرمایا : اللہ سے ڈرو اور حق بات کو مت چھپاؤ اور اللہ کے آخری رسول محمد ﷺ پر ایمان لاؤ، اللہ تمہیں دوگنا رحمت سے ہمکنار کرے گا اور دوگنا اجر وثواب عطا فرمائیگا۔ اور قیامت کے دن تمہیں روشنی عطا کرے گا جس میں تم چل سکو گے اور تمہارے تمام گذشتہ گناہ معاف فرما دے گا کیونکہ وہ بڑا ہی بخشنے والا نہایت مہربان ہے۔ دوگنا اجر وثواب اس لیے کہ ایک ثواب تو ہوگا پہلے پیغمبر پر ایمان لانے اور دوسرا ثواب ہوگا حضرت خاتم النبیین ﷺ پر ایمان لانے کا۔ المعنی یا ایہا الذین امنوا بموسی و عیسیٰ علیہما السلام، اٰمنوا بمحمد ﷺ ۔ یوتکم نصیبین من رحمۃ نصیبا علی ایمانکم بمن امنتم بہ اولا و نصیبا علی ایمانکم بمحمد ﷺ اخرا۔ (روح ج 27 ص 194) ۔
Top