Jawahir-ul-Quran - An-Naba : 36
جَزَآءً مِّنْ رَّبِّكَ عَطَآءً حِسَابًاۙ
جَزَآءً : بدلہ ہے مِّنْ رَّبِّكَ : تیرے رب کی طرف سے عَطَآءً : بدلہ/ بخشش حِسَابًا : بےحساب/ کفایت کرنے والی
بدلہ ہے تیرے رب کا دیا ہوا حساب سے9
9:۔ ” جَزَاءً “ یہ فعل مقدر ” یجزون “ کا مفعول مطلق ہے۔ ” عَطَاءً “ ” جَزَاءً “ سے بدل ہے۔ ” حِسَابًا “ کے معنی ہیں کافی و وافی (مظہری) ۔ یہ جزاء و صلہ ان کو تیرے پروردگار کی طرف سے ملے گا جو کافی و وافی انعام و اکرام ہے۔
Top