Kashf-ur-Rahman - An-Nahl : 17
اَفَمَنْ یَّخْلُقُ كَمَنْ لَّا یَخْلُقُ١ؕ اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَ
اَفَمَنْ : کیا۔ پس جو يَّخْلُقُ : پیدا کرے كَمَنْ : اس جیسا جو لَّا يَخْلُقُ : پیدا نہیں کرتا اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَ : کیا۔ پس تم غور نہیں کرتے
پھر کیا جو پیدا کرتا ہے کیا وہ اس کے برابر ہے جو کچھ بھی نہ پیدا کرسکے تو کیا تم اتنی بات بھی نہیں سمجھتے
17 ۔ پھر بھلا وہ جو تمام مخلوقات کو پیدا کرتا ہے کیا وہ اس جیسا ہے جو کچھ بھی نہیں پیدا کرسکتا پھر کیا تم اتنا بھی نہیں سمجھتے۔ یعنی ایک وہ جو تمام کائنات کا خالق اور پیدا کرنے والا ہے کیا وہ اس کے برابر اور اس جیسا ہوسکتا ہے جو کچھ بھی نہ پیدا کرسکے جب برابر ی نہیں تو پھر کیوں اس کے ساتھ دوسروں کو شریک کرتے ہو۔
Top