Kashf-ur-Rahman - An-Nahl : 85
وَ اِذَا رَاَ الَّذِیْنَ ظَلَمُوا الْعَذَابَ فَلَا یُخَفَّفُ عَنْهُمْ وَ لَا هُمْ یُنْظَرُوْنَ
وَاِذَا : اور جب رَاَ : دیکھیں گے الَّذِيْنَ : وہ لوگ جو ظَلَمُوا : انہوں نے ظلم کیا (ظالم) الْعَذَابَ : عذاب فَلَا يُخَفَّفُ : پھر نہ ہلکا کیا جائے گا عَنْهُمْ : ان سے وَلَا : اور نہ هُمْ : وہ يُنْظَرُوْنَ : مہلت دی جائے گی
اور جب ظالم لوگ عذاب کو دیکھیں گے تو نہ ان پر سے کسی وقت عذاب ہلکا کیا جائیگا اور نہ وہ مہلت دیئے جائیں گے
85 ۔ اور جب ظالم اور بےانصاف لوگ عذاب میں پڑ کر عذاب کو دیکھیں گے تو نہ ان پر وہ عذاب کسی وقت ہلکا کیا جائیگا اور نہ مہلت دیئے جائیں گے۔ یعنی نہ عذاب میں تخفیف اور نہ مہلت و ڈھیل ۔
Top