Tafseer-e-Majidi - An-Nahl : 85
وَ اِذَا رَاَ الَّذِیْنَ ظَلَمُوا الْعَذَابَ فَلَا یُخَفَّفُ عَنْهُمْ وَ لَا هُمْ یُنْظَرُوْنَ
وَاِذَا : اور جب رَاَ : دیکھیں گے الَّذِيْنَ : وہ لوگ جو ظَلَمُوا : انہوں نے ظلم کیا (ظالم) الْعَذَابَ : عذاب فَلَا يُخَفَّفُ : پھر نہ ہلکا کیا جائے گا عَنْهُمْ : ان سے وَلَا : اور نہ هُمْ : وہ يُنْظَرُوْنَ : مہلت دی جائے گی
اور جب ظالم لوگ عذاب کو دیکھیں گے تو وہ نہ ان سے ہلکا کیا جائے گا، اور نہ انہیں مہلت دی جائے گی،135۔
135۔ (کہ عذاب شروع ہی کچھ دیر بعد کیا جائے، یا یہ کہ وہ لوگ اس درمیان میں کچھ سعی وتدبیر کرلیں) (آیت) ” الذین ظلموا “۔ ظالم سے مراد کافر ہیں۔ یعنی اپنے حق میں ظلم کرنے والے۔ (آیت) ” اذا را الذین ظلموا العذاب “۔ یعنی جب وہ عذاب ان پر آپڑے گا۔ (آیت) ” فلایخفف عنھم “۔ ذرا بھی کمی نہ کی جائے گی، چاہے وہ کتنا ہی روئیں، پیٹیں، چلائیں۔
Top