Kashf-ur-Rahman - Al-Israa : 24
وَ اخْفِضْ لَهُمَا جَنَاحَ الذُّلِّ مِنَ الرَّحْمَةِ وَ قُلْ رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّیٰنِیْ صَغِیْرًاؕ
وَاخْفِضْ : اور جھکا دے لَهُمَا : ان دونوں کے لیے جَنَاحَ : بازو الذُّلِّ : عاجزی مِنَ : سے الرَّحْمَةِ : مہربانی وَقُلْ : اور کہو رَّبِّ : اے میرے رب ارْحَمْهُمَا : ان دونوں پر رحم فرما كَمَا : جیسے رَبَّيٰنِيْ : انہوں نے میری پرورش کی صَغِيْرًا : بچپن
ان کے سامنے تواضع کے باز و شفقت و مہربانی سے جھکائے رکھ اور ان کے حق میں یوں دعا کر اے میرے رب جس طرح انہوں نے بچپنے میں میری پرورش کی ہے اسی طرح تو بھی ان دونوں پر رحم فرما
-24 اور ان کے سامنے تواضح اور عاجزی اور انکساری کے باز و شفقت اور نیاز مندی سے جھکائے رکھیو اور ان کے حق میں یوں دعا کیا کر کہ اے میرے پروردگار تو ان دونوں پر رحمت فرما جیسا انہوں نے مجھ کو بچپنے میں پالا اور پرورش کیا ہے۔ یعنی ان کی خدمت میں لگا رہ اور ان کے ساتھ پوری انکساری اور شفقت و مہربانی کا سلوک کر اور ان کے لئے دعا بھی کیا کر دعا میں بچپنے کی بات یاد دلائی تاکہ ماں باپ کے اس سلوک کا خیال آجائے جو وہ پرورش کی غرض سے چھوٹی اولاد کے ساتھ کیا کرتے ہیں۔ سبحان اللہ ! کیا انداز تعلیم ہے۔
Top