Kashf-ur-Rahman - Al-Kahf : 69
قَالَ سَتَجِدُنِیْۤ اِنْ شَآءَ اللّٰهُ صَابِرًا وَّ لَاۤ اَعْصِیْ لَكَ اَمْرًا
قَالَ : اس نے کہا سَتَجِدُنِيْٓ : تم مجھے پاؤگے جلد اِنْ شَآءَ اللّٰهُ : اگر چاہا اللہ نے صَابِرًا : صبر کرنے والا وَّلَآ اَعْصِيْ : اور میں نافرمانی نہ کروں گا لَكَ : تمہارے اَمْرًا : کسی بات
موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا انشاء اللہ تو مجھ کو ضبط کرنے والا پائے گا اور میں آپ کے کسی حکم کی خلاف ورزی نہ کروں گا۔
-69 حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے فرمایا انشاء اللہ آپ مجھ کو صابر اور ضابطہ یعنی ضابطہ کا آدمی پائیں گے اور آپ کے حکم کی خلاف ورزی اور نافرمانی نہ کروں گا۔ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے انشاء اللہ کہہ کر وعدہ کیا اگرچہ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کو اس کا وہم و گمان بھی نہ تھا کہ یہ کوئی بات ایسی کریں گے جو کبھی بھی شریعت موسوی کے خلاف ہوگی۔
Top