Kashf-ur-Rahman - Maryam : 24
فَنَادٰىهَا مِنْ تَحْتِهَاۤ اَلَّا تَحْزَنِیْ قَدْ جَعَلَ رَبُّكِ تَحْتَكِ سَرِیًّا
فَنَادٰىهَا : پس اسے آواز دی مِنْ : سے تَحْتِهَآ : اس کے نیچے اَلَّا تَحْزَنِيْ : کہ نہ گھبرا تو قَدْ جَعَلَ : کردیا ہے رَبُّكِ : تیرا رب تَحْتَكِ : تیرے نیچے سَرِيًّا : ایک چشمہ
اس وقت جبرئیل (علیہ السلام) نے مریم (علیہ السلام) کو ایک ایسے مکان سے جو نشیب میں واقع تھا پکار کر کہا اے مریم غمگین نہ ہو تیرے نیچے تیرے رب نے ایک چشمہ جاری کردیا ہے
-24 اس وقت حضرت جبرئیل (علیہ السلام) نے بحکم خداوندی حضرت مریم (علیہ السلام) جس ٹیلے پر بیٹھی تھیں اس کے نیچے سے پکار کر کہا اے مریم غمگین نہ ہو تیرے پائیں اور اس ٹیلے کے نشیبی حصہ میں تیرے پروردگار نے ایک چشمہ اور نہر کو جاری کردیا۔ یعنی حضرت مریم زمین کے ایک بالائی حصہ میں بٹھی تھیں فرشتہ سامنے نہیں آیا۔ بلکہ نشیب اور زیرین حصہ سے پکار کر کہا کہ غمگین نہ ہو غمگین اور پریشان ہونے کی کوئی وجہ نہیں آپ کے نشیبی اور پائیں حصہ میں آپ کے پروردگار نے نہر جاری کردی ہے۔ یعنی ایک چشمہ پھوٹ نکلا ہے یہ پانی پینے اور نہانے کے کام آئے گا۔ حضرت شاہ صاحب فرماتے ہیں یہ آواز دی فرشتہ نے اور زمین میں ایک چشمہ پھوٹ نکلا۔ 12
Top