Kashf-ur-Rahman - Maryam : 83
اَلَمْ تَرَ اَنَّاۤ اَرْسَلْنَا الشَّیٰطِیْنَ عَلَى الْكٰفِرِیْنَ تَؤُزُّهُمْ اَزًّاۙ
اَلَمْ تَرَ : کیا تم نے نہیں دیکھا اَنَّآ اَرْسَلْنَا : بیشک ہم نے بھیجے الشَّيٰطِيْنَ : شیطان (جمع) عَلَي : پر الْكٰفِرِيْنَ : کافر (جمع) تَؤُزُّهُمْ : اکساتے ہیں انہیں اَزًّا : خوب اکسانا
اے پیغمبر کیا آپ کو معلوم نہیں کہ ہم نے کافروں پر شیطان کو چھوڑ رکھا ہے جو ان کافروں کو خوب ابھارتے رہتے ہیں۔
-83 اے پیغمبر کیا آپ کو م علوم نہیں کہ ہم نے شیاطین کو ان کافروں پر چھوڑ رکھا ہے جو ان کو خوب اکساتے رہتے ہیں۔ یعنی اے پیغمبر آپ ان منکروں کی حرکات ناشائستہ سے متاثر نہ ہوں کیونکہ یہ مخالف قوتوں کے ہاتھ میں کھیل رہے ہیں شیاطین جو ان کے صریح دشمن ہیں اور ان کو اچھالتے اور اکساتے رہتے ہیں اور یہ ان کے کہنے میں آ کر دین حق کی مخالفت کیا کرتے ہیں تو جن کی یہ حالت ہو کہ وہ اپنے اختیار سے دشمنوں کے آلہ کار بن رہے ہوں ان کی حرکتا شنیعہ سے آپ کیوں متاثر ہوں۔
Top