Kashf-ur-Rahman - Al-Anbiyaa : 69
قُلْنَا یٰنَارُ كُوْنِیْ بَرْدًا وَّ سَلٰمًا عَلٰۤى اِبْرٰهِیْمَۙ
قُلْنَا : ہم نے حکم دیا يٰنَارُكُوْنِيْ : اے آگ تو ہوجا بَرْدًا : ٹھنڈی وَّسَلٰمًا : اور سلامتی عَلٰٓي : پر اِبْرٰهِيْمَ : ابراہیم
ہم نے آگ کو حکم دیا اے آگ ٹھنڈی اور آرام ہوجا ابراہیم (علیہ السلام) کے حق میں
(69) اس وقت ہم نے آگ کو حکم دیا اے آگ ٹھنڈی اور راحت و آرام ہوجا ابراہیم (علیہ السلام) پر یعنی ٹھنڈی ہوجا مگر نہ اتنی کہ یخ بن جائے جس سے ہمارے ابراہیم (علیہ السلام) کو تکلیف ہو بلکہ ایک معتدل کیفیت ہو جس سے ابراہیم (علیہ السلام) کو راحت اور آرام میسر ہو۔ علیٰ ابراہیم (علیہ السلام) فرمایا ورنہ حضرت حق تعالیٰ کے اس حکم کے بعد تمام عالم کی ہی آگ بےکار ہوجاتی۔ علیٰ ابراہیم (علیہ السلام) کہنے سے صرف اس آگ پر اثر ہوا جو حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے جلانے کو روشن کی گئی تھی۔ کہتے ہیں آگ میں احراق اور جلانا باقی نہ رہا البتہ روشنی باقی تھی۔ (واللہ اعلم)
Top