Tafseer-al-Kitaab - Al-Anbiyaa : 69
قُلْنَا یٰنَارُ كُوْنِیْ بَرْدًا وَّ سَلٰمًا عَلٰۤى اِبْرٰهِیْمَۙ
قُلْنَا : ہم نے حکم دیا يٰنَارُكُوْنِيْ : اے آگ تو ہوجا بَرْدًا : ٹھنڈی وَّسَلٰمًا : اور سلامتی عَلٰٓي : پر اِبْرٰهِيْمَ : ابراہیم
(مگر) ہمارا حکم ہوا، '' اے آگ، ٹھنڈی ہوجا اور سلامتی (بن جا) ابراہیم کے لئے۔ ''
[36] الفاظ سے صاف ظاہر ہے کہ ان لوگوں نے آگ کا الاؤ تیار کیا اور ابراہیم (علیہ السلام) کو اس میں پھینک دیا۔ مگر اللہ تعالیٰ کے حکم سے آگ ابراہیم (علیہ السلام) کے حق میں ٹھنڈی اور بےضرر ہوگئی۔
Top