Kashf-ur-Rahman - Al-Muminoon : 49
وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ لَعَلَّهُمْ یَهْتَدُوْنَ
وَلَقَدْ : اور تحقیق اٰتَيْنَا : ہم نے دی مُوْسَى : موسیٰ الْكِتٰبَ : کتب لَعَلَّهُمْ : تاکہ وہ لوگ يَهْتَدُوْنَ : ہدایت پالیں
اور ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو کتاب عطا فرمائی تاکہ وہ لوگ راہ پائیں
(49) اور ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو کتاب یعنی تورات عطا فرمائی تاکہ وہ لوگ راہ پائیں یعنی فرعونیوں کے ہلاک ہونے کے بعد حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کو بنی اسرائیل کی ہدایت اور تربیت کیلئے تورات بھی عطا فرمائی تاکہ وہ صحیح راہ پاکر منزل مقصود تک پہنچ جائیں۔
Top