Kashf-ur-Rahman - Al-Muminoon : 48
فَكَذَّبُوْهُمَا فَكَانُوْا مِنَ الْمُهْلَكِیْنَ
فَكَذَّبُوْهُمَا : پس انہوں نے جھٹلایا دونوں کو فَكَانُوْا : تو وہ ہوگئے مِنَ : سے الْمُهْلَكِيْنَ : ہلاک ہونے والے
غرض وہ موسیٰ (علیہ السلام) اور ہارون (علیہ السلام) کی تکذیب کرتے رہے اور آخرکار وہ ہلاک شدگان میں شامل کردیئے گئے
(48) غرض ! وہ فرعون اور فرعونی ان دونوں موسیٰ (علیہ السلام) اور ہارون (علیہ السلام) کی تکذیب کرتے رہے اور آخرکار ہلاک شدگان میں داخل کردیئے گئے یعنی انہوں نے تکذیب کا شیوہ اختیار کیا اور بالآخر دریائے شور میں غرق کئے گئے اور ہلاک شدگان میں سے ہوگئے۔
Top