Kashf-ur-Rahman - Ash-Shu'araa : 115
اِنْ اَنَا اِلَّا نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌؕ
اِنْ اَنَا : نہیں میں اِلَّا : مگر۔ صرف نَذِيْرٌ : ڈرانے والا مُّبِيْنٌ : صاف طور پر
میں تو صاف طور پر صرف ایک ڈرانے والا ہوں
(115) میں تو صاف طورپر صرف ایک ڈرانے والا ڈر سنانے والا ہوں یعنی مجھے کسی کے پیشے کا حال معلوم کرنے سے کیا مطلب پیشے کا حساب کتاب لینا تو اللہ تعالیٰ کا کام ہے اور میں یہ کس طرح کرسکتا ہوں کہ ایک مسلمان کو محض اس کی غربت اور مفلسی کی وجہ سے اپنی مجلس سے ہٹا دوں اور اٹھادوں میرا کام تو صرف تبلیغ رسالت ہے جو نافرمانی کرے اس کو خدا کے عذاب سے ڈرادوں کاش ! تم بھی اتنی بات سمجھتے کسی کو کمینہ یا رذیل بنانا میرا کام نہیں ہے۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں کمینے کہا محنتی لوگوں کو ہر پیغمبر کے ساتھ اول غریب ہوتے ہیں سو فرمایا مجھ کو ان کا صدق قبول ہے ان کے کام سے کیا غرض کہ ان کا پیشہ کیا ہے 12
Top