Kashf-ur-Rahman - Ash-Shu'araa : 219
وَ تَقَلُّبَكَ فِی السّٰجِدِیْنَ
وَتَقَلُّبَكَ : اور تمہارا پھرنا فِي : میں السّٰجِدِيْنَ : سجدہ کرنے والے (نمازی)
اور اسوقت بھی آپ کی نشست و برخاست کو دیکھتا ہے جب آپ نمازیوں میں ہوتے ہیں
(219) اور اس وقت بھی آپ کی نشست و برخاست کو دیکھتا ہے جب آپ نمازیوں میں ہوتے ہیں۔ یعنی جب تنہا نماز پڑھتے ہو اور جب جماعت میں نمازپڑھاتے ہو تب بھی تمہاری حالت کا نگراں اور تم سے باخبر رہتا ہے لہٰذا اس قادر مطلق خدا پر بھروسہ رکھیے آپ کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا کیونکہ وہ کمال قوت کا مالک اور آپ پر بہت مہربان ہے تو اسی پر بھروسہ رکھیے۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں یعنی جب تو تہجد کو اٹھتا ہے اور یاروں کی خبر لیتا ہے کہ یاد میں ہیں یا غافل 12 وتقلبک فی الساجدین کی تفسیر بعض سلف نے اس طرح کی ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ تجھ کو اپنے آبا کی پشت درپشت گذرنے کو جانتا ہے اور ایک پیغمبر کی پشت سے دوسرے پیغمبر کی پشت میں آنے کو بھی دیکھتا ہے پھر یہ استدلال کیا ہے کہ نبی کریم ﷺ کسی غیر مسلم کی پشت میں نہیں رہے اسی سلسلے میں انہوں نے رسول اللہ ﷺ کے والدین کو مسلمان بتایا ہے (واللہ اعلم)
Top