Kashf-ur-Rahman - Al-Qasas : 71
قُلْ اَرَءَیْتُمْ اِنْ جَعَلَ اللّٰهُ عَلَیْكُمُ الَّیْلَ سَرْمَدًا اِلٰى یَوْمِ الْقِیٰمَةِ مَنْ اِلٰهٌ غَیْرُ اللّٰهِ یَاْتِیْكُمْ بِضِیَآءٍ١ؕ اَفَلَا تَسْمَعُوْنَ
قُلْ : فرما دیں اَرَءَيْتُمْ : بھلا تم دیکھو تو اِنْ : اگر جَعَلَ : کردے (رکھے) اللّٰهُ : اللہ عَلَيْكُمُ : تم پر الَّيْلَ : رات سَرْمَدًا : ہمیشہ اِلٰى : تک يَوْمِ الْقِيٰمَةِ : روز قیامت مَنْ : کون اِلٰهٌ : معبود غَيْرُ اللّٰهِ : اللہ کے سوا يَاْتِيْكُمْ : لے آئے تمہارے پاس بِضِيَآءٍ : روشنی اَفَلَا تَسْمَعُوْنَ : تو کیا تم سنتے نہیں
آپ ان سے پوچھئے بھلا یہ تو بتائو کہ اگر اللہ تعالیٰ تم پر ہمیشہ قیامت کے دن تک کے لئے رات ہی رہنے دے تو الل تعالیٰ کے سوا وہ کون سا معبود ہے جو تمہارے لئے روشنی لے آئے تو کیا تم سنتے نہیں
71۔ اے پیغمبر آپ ان سے دریافت کیجئے بھلا یہ تو بتائو اگر اللہ تعالیٰ تم پر ہمیشہ کے لئے قیامت تک رات ہی رہنے دے تو اللہ تعالیٰکے سوا وہ کون سا معبود ہے جو تمہارے لئے روشنی لے آئے تو کیا تم سنتے نہیں ۔ یعنی آفتاب کی گردش اس طور پر ہو کہ زمین پر اس کی روشنی نہ پڑ سکے تو پھر زمین کو روشن کرنے اور تم کو روشنی دکھانے والا اور کونسا معبود ہے جو تم کو روشنی سے مستفیض کر دے تو تم ان دلائل قدرت کو توجہ کے ساتھ سن کر سمجھتے نہیں چونکہ ہمیشہ کی رات سے استدلال فرمایا تھا تاریکی مناسبت سے اذلات سمعون فرمایا کیونکہ تاریکی میں دکھائی نہیں دیتا البتہ سن سکتا ہے اس لئے اس وسعت قدرت کا حال سنتے نہیں آگے اس کا عکس فرمایا ۔
Top