Kashf-ur-Rahman - Al-An'aam : 37
وَ تَرَكْنَا فِیْهَاۤ اٰیَةً لِّلَّذِیْنَ یَخَافُوْنَ الْعَذَابَ الْاَلِیْمَؕ
وَتَرَكْنَا : اور چھوڑ دی ہم نے فِيْهَآ : اس میں اٰيَةً لِّلَّذِيْنَ : ایک نشانی ان لوگوں کے لیے يَخَافُوْنَ : جو ڈرتے ہیں الْعَذَابَ الْاَلِيْمَ : دردناک عذاب سے
اور ہم نے ان تباہ شدہ بستیوں میں ایسے لوگوں کے لئے ایک سبق آموز نشانی باقی رکھی جو دردناک عذاب سے ڈرتے ہیں۔
(37) اور ہم نے ان تباہ شدہ بستیوں میں ایسے لوگوں کے لئے ایک سبق آموز نشان باقی رکھا جو درد ناک عذاب سے ڈرتے اور خوف کھاتے ہیں۔ یعنی عذاب الیم سے جو لوگ ڈرتے ہیں ان کے لئے اب تک وہ الٹی ہوئی بستیاں پڑی ہیں اور مکان الٹے پڑے ہیں اور وہاں سڑا ہوا بدبودار پانی بہتا ہے۔
Top