Kashf-ur-Rahman - Al-Hadid : 12
یَوْمَ تَرَى الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ یَسْعٰى نُوْرُهُمْ بَیْنَ اَیْدِیْهِمْ وَ بِاَیْمَانِهِمْ بُشْرٰىكُمُ الْیَوْمَ جَنّٰتٌ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ؕ ذٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُۚ
يَوْمَ تَرَى الْمُؤْمِنِيْنَ : جس دن تم دیکھو گے مومن مردوں کو وَالْمُؤْمِنٰتِ : اور مومن عورتوں کو يَسْعٰى نُوْرُهُمْ : دوڑتا ہے نور ان کا بَيْنَ اَيْدِيْهِمْ : ان کے آگے وَبِاَيْمَانِهِمْ : اور ان کے دائیں ہاتھ بُشْرٰىكُمُ الْيَوْمَ : (کہا جائے گا) خوشخبری ہی ہے تم کو آج کے دن جَنّٰتٌ : باغات ہیں تَجْرِيْ : بہتی ہیں مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ : ان کے نیچے سے نہریں خٰلِدِيْنَ فِيْهَا ۭ : ہمیشہ رہنے والے ہیں اس میں ذٰلِكَ : یہی هُوَ الْفَوْزُ : وہ کامیابی ہے الْعَظِيْمُ : بڑی
اے نبی وہ دن قابل ذکر ہے جس دن آپ ایمان دار مردوں اور ایمان دار عورتوں کو اس حال میں دیکھیں گے کہ ان کا نور تیز رفتار سے ان کے آگے اور ان کے داہنی جانب چلتا ہوگا کہا جائیگا کہ آج تم کو ای سے باغوں کی خوشخبری دی جاتی ہے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں اور ان باغوں میں ہمیشہ رہیں گے یہ نور اور بشارت ہی تو بہت بڑی کامیابی ہے۔
(12) وہ دن قابل ذکر ہے جس دن آپ ایماندار مردوں اور ایمان دار عورتوں کو اس حال میں دیکھیں گے کہ ان کا نور ان کے آگے اور ان کے دائیں جانب تیز رفتار سے چلتا ہوگا اور دوڑتا ہوگا کہا جائیگا کہ آج تم کو ایسے باغوں کی خوشخبری ہو جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے یہ نور اور بشارت ہی تو بڑی کامیابی ہے۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں جس وقت پل صراط پر چلیں گے سخت اندھیرا ہوگا اپنے ایمان کی روشنی آگے ہوگی اور داہنے کو نیک عمل داہنی طرف جمع ہوتے ہیں۔ خلاصہ : یہ ہے کہ پل صراط پر گزرنے ہی میں نیکوں کو بشارتیں ملنے لگیں گی۔
Top