Kashf-ur-Rahman - Al-Hadid : 13
یَوْمَ یَقُوْلُ الْمُنٰفِقُوْنَ وَ الْمُنٰفِقٰتُ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوا انْظُرُوْنَا نَقْتَبِسْ مِنْ نُّوْرِكُمْ١ۚ قِیْلَ ارْجِعُوْا وَرَآءَكُمْ فَالْتَمِسُوْا نُوْرًا١ؕ فَضُرِبَ بَیْنَهُمْ بِسُوْرٍ لَّهٗ بَابٌ١ؕ بَاطِنُهٗ فِیْهِ الرَّحْمَةُ وَ ظَاهِرُهٗ مِنْ قِبَلِهِ الْعَذَابُؕ
يَوْمَ : جس دن يَقُوْلُ الْمُنٰفِقُوْنَ : کہیں گے منافق (مرد) وَالْمُنٰفِقٰتُ : اور منافق عورتیں لِلَّذِيْنَ اٰمَنُوا : ان لوگوں کے لیے جو ایمان لائے انْظُرُوْنَا : دیکھو ہم کو نَقْتَبِسْ : ہم روشنی حاصل کریں مِنْ نُّوْرِكُمْ ۚ : تمہارے نور سے قِيْلَ : کہہ دیا جائے گا ارْجِعُوْا : لوٹ جاؤ۔ پلٹ جاؤ وَرَآءَكُمْ : اپنے پیچھے فَالْتَمِسُوْا نُوْرًا ۭ : پھر تلاش کرو نور کو فَضُرِبَ بَيْنَهُمْ : تو حائل کردی جائے گی ان کے درمیان بِسُوْرٍ : ایک دیوار لَّهٗ : اس کا بَابٌ ۭ : ایک دروازہ ہوگا بَاطِنُهٗ : اس کے اندر فِيْهِ : اس میں الرَّحْمَةُ : رحمت ہوگی وَظَاهِرُهٗ : اور اس کے باہر مِنْ قِبَلِهِ : اس کے سامنے سے الْعَذَابُ : عذاب ہوگا
اس دن منافق مرد اور منافق عورتیں اہل ایمان سے یوں کہتے ہوں گے کہ ذرا ہمارا انتظار کرلو کہ ہم بھی تمہاری روشنی سے کچھ روشنی حاصل کرلیں ان سے کہاجائیگا اپنے پیچھے کی جانب الٹے ہی لوٹ جائو اور وہاں روشنی تلاش کرو اتنے میں ان منافقوں اور مومنوں کے درمیان ایک ایسی دیوارقائم کردی جائیگی جس میں ایک دروازہ ہوگا اس دیوار کے اندرونی جانب رحمت ہوگی اور بیرونی جانب اس کے عذاب ہوگا
(13) اس دن منافق مرد اور منافق عورتیں ایمان والوں سے کہیں گے ذرا ہمارا انتظار کرلو کہ ہم بھی تمہاری روشنی سے کچھ روشنی حاصل کرلیں ان سے کہا جائیگا تم اپنے پیچھے کی جانب الٹے ہی لوٹ جائو اور وہاں روشنی اور نور تلاش کرو۔ اتنے میں ان منافقوں اور مومنوں کے مابین ایک ایسی دیوار قائم کردی جائے گی جس میں دروازہ ہوگا اس دیوار کے باطنی اور اندرونی جانب رحمت ہوگی اور بیرونی جانب اس کے عذاب ہوگا۔ منافق وہ جس کا اعتقاد صحیح نہ ہو مسلمانوں کے دککھانے کو اچھے کام کرتا ہو ہوسکتا ہے کہ پہلے ان کو بھی کچھ روشنی ملے ظاہری اعمال کی پھر وہ سلب کرلی جائے اور مومن اپنی روشنی میں آگے بڑھتے چلے جائیں یہ اندھیرے میں ان کو پکاریں وہ کہیں جائو جہاں سے صراط پر چلے تھے وہاں سے روشنی حاصل کردیا دنیا میں جاکر اعمال کی روشنی لائو بہرحال بیچ میں دیوار قائم ہوجائیگی منافق کافروں کی طرف رہ جائیں گے اور مومن صراط سے پار ہوجائیں گے ۔ بعض نے کہا یہ اعراف کے لوگ ہوں گے۔ بہرحال : ایک فریق ادھر ہوجائیگا عذاب کی جانب اور دوسرا فریق رحمت یعنی جنت کی جانب۔
Top