Kashf-ur-Rahman - Al-Hadid : 26
وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا نُوْحًا وَّ اِبْرٰهِیْمَ وَ جَعَلْنَا فِیْ ذُرِّیَّتِهِمَا النُّبُوَّةَ وَ الْكِتٰبَ فَمِنْهُمْ مُّهْتَدٍ١ۚ وَ كَثِیْرٌ مِّنْهُمْ فٰسِقُوْنَ   ۧ
وَلَقَدْ : اور البتہ تحقیق اَرْسَلْنَا نُوْحًا : بھیجا ہم نے نوح کو وَّاِبْرٰهِيْمَ : اور ابراہیم کو وَجَعَلْنَا : اور بنایا ہم نے۔ رکھا ہم نے فِيْ ذُرِّيَّتِهِمَا : ان دونوں کی اولاد میں النُّبُوَّةَ : نبوت کو وَالْكِتٰبَ : اور کتاب کو فَمِنْهُمْ مُّهْتَدٍ ۚ : تو بعض ان میں سے ہدایت یافتہ ہیں وَكَثِيْرٌ مِّنْهُمْ : اور بہت سے ان میں سے فٰسِقُوْنَ : فاسق ہیں
اور بلا شبہ ہم نے نوح (علیہ السلام) اور ابراہیم (علیہ السلام) کو رسول بناکر بھیجا اور ہم نے ان دونوں کی اولاد میں نبوت اور کتاب کا سلسلہ جاری رکھا پھر ان کی اولاد میں سے بعض ہدایت یافتہ ہوئے اور اکثر ان میں نافرمان رہے۔
(26) اور بلا شبہ ہم نے نوح (علیہ السلام) اور ابراہیم (علیہ السلام) کو رسول بنا کر بھیجا اور ہم نے ان دونوں کی اولاد میں نبوت کا اور کتاب کا سلسلہ جاری رکھا سو ان کی امت میں سے بعض ہدایت یافتہ ہوئے اور اکثر ان میں سے نافرمان رہے۔ پیغمبروں کے سلسلے میں خاص طور پر حضرت نوح اور حضرت ابراہیم علیہما السلا م کا ذکر فرمایا کیونکہ تمام پیغمبرانہی کی اولاد میں سے ہوئے ہیں بعض ان میں سے دو تھے جو مستقل کتاب اور مستقل شریعت رکھتے تھے بعض پر وحی نازل ہوتی تھی لیکن مستقل کتاب ان کو نہیں ملی تھی۔ بعض حضرات نے کتاب کا ترجمہ وحی کیا ہے اور بعض نے کتاب سے کتابت مراد لی ہے بہرحال ان دونوں کی اولاد میں نبوت، کتاب یا وحی یاکتابت کا سلسلہ جاری رکھا پھر ان انبیاء کی امتوں میں سے کچھ راہ یافتہ ہوئے اور اسلام پابند رہے اور کچھ بےحکم رہے جو ایمان نہیں لائے۔
Top