Kashf-ur-Rahman - Al-An'aam : 130
یٰمَعْشَرَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ اَلَمْ یَاْتِكُمْ رُسُلٌ مِّنْكُمْ یَقُصُّوْنَ عَلَیْكُمْ اٰیٰتِیْ وَ یُنْذِرُوْنَكُمْ لِقَآءَ یَوْمِكُمْ هٰذَا١ؕ قَالُوْا شَهِدْنَا عَلٰۤى اَنْفُسِنَا وَ غَرَّتْهُمُ الْحَیٰوةُ الدُّنْیَا وَ شَهِدُوْا عَلٰۤى اَنْفُسِهِمْ اَنَّهُمْ كَانُوْا كٰفِرِیْنَ
يٰمَعْشَرَ : اے گروہ الْجِنِّ : جنات وَالْاِنْسِ : اور انسان اَلَمْ يَاْتِكُمْ : کیا نہیں آئے تمہارے پاس رُسُلٌ : رسول (جمع) مِّنْكُمْ : تم میں سے يَقُصُّوْنَ : سناتے تھے (بیان کرتے تھے) عَلَيْكُمْ : تم پر اٰيٰتِيْ : میرے احکام وَيُنْذِرُوْنَكُمْ : اور تمہیں ڈراتے تھے لِقَآءَ : ملاقات (دیکھنا) يَوْمِكُمْ : تمہارا دن ھٰذَا : اس قَالُوْا شَهِدْنَا : وہ کہیں گے ہم گواہی دیتے ہیں عَلٰٓي : پر (خلاف) اَنْفُسِنَا : اپنی جانیں وَغَرَّتْهُمُ : اور انہیں دھوکہ میں ڈالدیا الْحَيٰوةُ : زندگی الدُّنْيَا : دنیا وَشَهِدُوْا : اور انہوں نے گواہی دی عَلٰٓي : پر (خلاف) اَنْفُسِهِمْ : اپنی جانیں (اپنے) اَنَّهُمْ : کہ وہ كَانُوْا كٰفِرِيْنَ : کفر کرنے والے تھے
اے گروہ ! جس و انس ! کیا تمہارے پاس خود تم ہی میں سے ایسے پیغمبر نہیں آئے جو تم کو میرے احکام کو سنایا کرتے تھے اور تم کو تمہارے اس دن کے پیش آنے سے ڈراتے تھے وہ سب کہیں گے کہ ہاں ہم اپنے خلاف خود گواہی دیتے ہیں اور واقعہ یہ ہے کہ ان کو دنیا کی زندگی نے فریب میں مبتلا کر رکھا تھا اور وہ سب اپنے خلاف اس امر کا اعتراف کریں گے کہ بلاشبہ وہ کافر تھے
-130 اے جماعت جن و انس اور اے گروہ جنات و انسان کا کیا تمہارے پاس خود تم ہی میں سے ایسے پیغمبر نہیں آئے جو تم پر میرے احکام بیان کرتے تھے اور تم کو میرے احکام بتایا اور سنایا کرتے تھے اور تم کو تمہارے اس دن کے پیش آنے سے ڈرایا کرتے تھے یعنی قیامت اور حشر کے دن سے اس پر وہ سب جنات و انسان کہیں گے ہ ہاں ہم خود اپنے خلاف گواہی دیتے ہیں اور اقرار جرم کرتے ہیں اور ان کی حالت یہ تھی کہ ان ک دنیوی زندگی نے دھوکہ میں ڈال رکھا تھا اور وہ اپنے خلاف گواہی دیتے ہوئے کہیں گے کہ بیشک وہ کافر تھے ۔ یعنی رسولوں کا آنا اور سمجھانا اور میدان حشر سے ڈرانا سب صحیح ہے لیکن ہم نے ان کا کہا نہ مانا اور وہ مانتے بھی کی سے ان کو تو دنیا کی زندگی نے دھوکہ اور فریب دے رکھا تھا آخر کار ان کو یہ کہنا ہی پڑا کہ بیشک وہ کافر تھے۔ رسل منکم میں کل مجموعہ مکلفین مخاطب ہیں جنات میں سے کسی کا پیغمبر ہونا ثابت نہیں۔
Top