Kashf-ur-Rahman - Al-A'raaf : 153
وَ الَّذِیْنَ عَمِلُوا السَّیِّاٰتِ ثُمَّ تَابُوْا مِنْۢ بَعْدِهَا وَ اٰمَنُوْۤا١٘ اِنَّ رَبَّكَ مِنْۢ بَعْدِهَا لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ
وَالَّذِيْنَ : اور جن لوگوں نے عَمِلُوا : عمل کیے السَّيِّاٰتِ : برے ثُمَّ : پھر تَابُوْا : توبہ کی مِنْۢ بَعْدِهَا : اس کے بعد وَاٰمَنُوْٓا : اور ایمان لائے اِنَّ : بیشک رَبَّكَ : تمہارا رب مِنْۢ بَعْدِهَا : اس کے بعد لَغَفُوْرٌ : بخشنے والا رَّحِيْمٌ : مہربان
اور جن لوگوں نے گناہوں کا ارتکاب کیا پھر وہ ان گناہوں کے بعد توبہ کرلیں اور ایمان لے آئیں تو یقیناً آپ کا رب اس توبہ کے بعد معاف کردینے والا نہایت مہربان ہے
153 اور جو لوگ برائیوں اور بداعمالیوں کے مرتکب ہوئے اور پھر برائیاں کرنے کے بعد یہ لوگ توبہ کرلیں اور ایمان لے آئیں یعنی اپنے عقائد درست رکھیں تو یقیناً آپ کا پروردگار اس توبہ کے بعد معاف کردینے والا نہایت مہربانی کرنے والا ہے۔ یعنی اگر گئوسالہ پرستی کرنے والے بھی توبہ کرلیں گے تو ان کو بھی معاف کردیا جائے گا تفصیل پہلے پارے میں گزر چکی ہے۔
Top