Tafseer-e-Majidi - Al-A'raaf : 153
وَ الَّذِیْنَ عَمِلُوا السَّیِّاٰتِ ثُمَّ تَابُوْا مِنْۢ بَعْدِهَا وَ اٰمَنُوْۤا١٘ اِنَّ رَبَّكَ مِنْۢ بَعْدِهَا لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ
وَالَّذِيْنَ : اور جن لوگوں نے عَمِلُوا : عمل کیے السَّيِّاٰتِ : برے ثُمَّ : پھر تَابُوْا : توبہ کی مِنْۢ بَعْدِهَا : اس کے بعد وَاٰمَنُوْٓا : اور ایمان لائے اِنَّ : بیشک رَبَّكَ : تمہارا رب مِنْۢ بَعْدِهَا : اس کے بعد لَغَفُوْرٌ : بخشنے والا رَّحِيْمٌ : مہربان
اور جن لوگوں نے گناہوں کے کام کیے پھر ان کے بعد انہوں نے تربہ کرلی اور ایمان لے آئے (تو) بیشک تمہارا پروردگار اس کے بعد (ان کے حق میں) بڑا مغفرت والا ہے بڑا رحمت والا ہے،208 ۔
208 ۔ یہ عام قاعدہ وغفر و رحمت کا بیان کردیا کہ گنہگارومنکر کو زندگی بھر مایوس ہونے کی کوئی وجہ نہیں۔ خدائے اسلام ان بےرحم وخونخوار دیوتاؤں کی طرح نہیں جو معاف کرنا کسی حال میں جانتے ہی نہیں۔ (آیت) ” ربک من بعدھا “۔ میں ضمیر ھاتوبہ وتجدید ایمان کے لیے ہے۔
Top